03-Jul-2022 غیر عنوان -
نعتِ رسولِ مقبول ﷺ
____________________
❣️🖤🖤❣️
سچ میں محبوب و محب کا کوئی ثانی ہی نہیں
اِک ہے رب العالمیں، اِک رحمت للعالمیں
اِن کے بِن دنیا کی کوئی چیز مِلنی ہے محال
جس طرف جانا ہے جاؤ، آنا ہوگا پھر یہیں
اُن کی خاطر بھی دعائیں ہی کِیا کَرتے تھے وہ
دیکھ کر اُن کو چڑھا لیتے تھے جو لوگ آستیں
بغض ہو اُن سے تو ہے نارِ جہنم منتظر
عشق ہو اُن سے تو سمجھو رحمتِ حق ہے قریں
اے خیالِ حسنِ جنت مجھ کو تجھ سے کَیا غرض
عشقِ محبوبِ خدا ہے خانۂ دل میں مکیں
اُن کی رفعت کو کِسی کی مثل کہنا جرم ہے
چوم کر جِن کے قدم اونچا ہُوا عرشِ بریں
اُن کو اپنے جیسا کہتا ہے، ذرا یہ تو بَتا
تیرے دشمن بھی تجھے کہتے ہیں صادق اور امیں؟
یہ اُمَیَّہ کہتا تھا حق چھوڑ دے تو اے بلال
اور وہ کہتے نہیں ہرگز نہیں ہرگز نہیں
اب تو بس توصیفؔ یہ ہی سوچتا ہے رات دن
کِس طرح نغمہ ہو جب بلبل کَہِیں ہو گُل کَہِیں
_______________________
✍️از۔ توصیف رضا رضوی
+91 9594346926
Maria akram khan
04-Jul-2022 03:01 PM
Very nice
Reply
Milind salve
03-Jul-2022 11:36 AM
Good
Reply